ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاک -افغان سرحدی گزر گاہیں دوبارہ بند کر دی گئیں 

پاک -افغان سرحدی گزر گاہیں دوبارہ بند کر دی گئیں 

Fri, 10 Mar 2017 02:18:32    S.O. News Service


کابل:9/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو مرکزی سرحدی گزر گاہیں دو روز تک کھلی رکھنے کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق عارضی طور پر منگل اور بدھ کو صرف دو روز کے لیے دوبارہ کھولے کے بعد طورخم اور چمن کی یہ گزر گاہیں اب دوبارہ بند کی جا چکی ہیں۔ دو دنوں کے دوران قریب پینتیس ہزار پاکستانی اور افغان باشندوں نے ان راستوں سے مشترکہ سرحد پار کی۔ دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین سرحد گزشتہ ماہ پاکستان میں ہونے والے ان متعدد دہشت گردانہ حملوں کے بعد بند کر دی گئی تھی، جن میں ایک سو پچیس سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت بھی زیادہ تر انہی دو سرحدی راستوں سے ہوتی ہے۔


Share: